Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں انگلش پریمئر لیگ 17 جون سے دوبارہ شروع ہوگی

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 01:44pm

فٹبال فینز کیلئے اچھی خبر، برطانیہ میں انگلش پریمئرلیگ 17 جون سے دوبارہ شروع ہوگی۔ بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پہلے میچ میں ایسٹن ویلا اور شیفلیڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق تمام میچز تماشائیوں کے بغیر اور ایس او پیز کے تحت کھیلے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے باعث سیزن 2019-20 کے میچز کو تین ماہ قبل معطل کردیا گیا تھا۔